جمعہ 17 جنوری 2025 - 13:05
صہیونی حکومت کے حملوں سے غزہ میں قید اسرائیلیوں کی جان کو خطرہ: حماس

حوزہ/ عزالدین القسام بریگیڈز، حماس کی فوجی شاخ، نے اعلان کیا کہ اسرائیل کے حملوں کا تسلسل غزہ میں قید اسرائیلیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عزالدین القسام بریگیڈز نے جمعرات کے روز ایک بیان میں، اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ اس مرحلے میں دشمن کی طرف سے کسی بھی قسم کی جارحیت اور گولہ باری کسی قیدی کی رہائی کو ایک المیہ میں بدل سکتی ہے۔

ابو عبیدہ، عزالدین قسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کے ایک حملے نے اس مقام کو نشانہ بنایا ہے جہاں ایک خاتون کو رکھا گیا تھا، جسے جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں رہا کیا جانا تھا۔

حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار عزت الرشق نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے اس دعوے کے جواب میں کہ حماس جنگ بندی کے معاہدے کے اہم پہلوؤں سے پیچھے ہٹ گئی ہے، کہا کہ ہم ثالثوں کے ذریعے اعلان کردہ جنگ بندی کے معاہدے کے پابند ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر ووٹنگ کے لیے اسرائیلی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ جمعہ کو منعقد ہوگا۔

جنگ بندی کے معاہدے کے بعد اسرائیل کے بے رحمانہ حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 80 افراد شہید ہوئے ہیں، جن میں 21 فلسطینی بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha